پاکستان

عام انتخابات کے دوران مجموعی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم کے قیام کے حوالے سے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ میں آئندہ عام انتخابات 2024 کے دوران مجموعی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

کنٹرول روم کے سربراہ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر ہوں گے۔

وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری وزارت داخلہ آفتاب اکبر درانی کی منظوری کے بعد ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ، آئندہ عام انتخابات 2024 کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

کنٹرول روم کے قیام کے حوالے سے الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔