پاکستان

پنجاب کیلئے بینظیر کسان کارڈ، ہر یو سی میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بلاول بھٹو

آج بھی تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

تاندلیانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بھی تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کو ایک بار پھر جیالے کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کی طاقت سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ہم 10 نکاتی انتخابی ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر مزدورکارڈکے ذریعے مزدوروں کی پنشن پہنچائیں گے، کسانوں کو فرٹیلائزر اور بیمے سمیت تمام سہولیات پہنچائیں گے، پنجاب کےکسانوں کے لیے بینظیر کسان کارڈ لےکر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30لاکھ بےگھروں کے لیے گھربنا رہا ہوں، مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، طلبہ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملازمت ملنے پر طلبہ اپنا قرضہ واپس کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بھوک کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔

نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، خیبرپختون خوا، سندھ کیلئے ٹکٹوں کے اعلان کا امکان

آر جے شاپنگ مال آتشزدگی کیس: ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ