پاکستان

پرویزالہٰی، قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ٹربیونل نے کاغذاتِ نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کر دیے، شکایت کنندہ نے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کاجھوٹا الزام عائد کیا، مؤقف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہیٰ کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹربیونل نے حلقہ این اے 69 اور پی پی 32 سے پرویز الہٰی کے کاغذاتِ نامزدگی حقائق کے برعکس مسترد کر دیے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ نے اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کاجھوٹا الزام عائد کیا ہے، تمام جائیداد کی تفصیلات ایف بی آر ریٹرن میں درج ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

سیکیورٹی مسائل حقیقی ہیں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، نگران وزیر اطلاعات

بابراعظم کو آسٹریلیا کی بِگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

امریکا میں شدید بارشیں اور برف کا طوفان، 5 افراد ہلاک