دنیا

امریکا میں شدید بارشیں اور برف کا طوفان، 5 افراد ہلاک

شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے 13 ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے 800 سے زائد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک سمیت امریکا کی 12 ریاستوں میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان نے 5 افراد کی جان لے لی، متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

متاثرہ ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں، نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے 13 ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے 800 سے زائد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر کی اسرائیل کو نئی پیشکش

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی

اسرائیلی فوج کی الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 249 فلسطینی شہید