پاکستان

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس کے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر لا ونگ نے بریفنگ دی، ذرائع

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو انتخابی نشان کی واپسی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کےلیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی،کمیشن کے لا ونگ نے پشاور ہائی کورٹ فیصلے سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔

بعدازاں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا تھا۔

’درخواست مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے، میں نہیں، انتخابی مقدمات ترجیحاََ سن رہے ہیں‘

بابراعظم کو آسٹریلیا کی بِگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی