پاکستان

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند

دھند میں ڈرائیورز گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیرضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، ترجمان موٹر وے پولیس

ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 1پشاور سے شکئی تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک، موٹر وے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک، موٹر وے ایم 14 کھڑپہ انٹرچینج سے یارک تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے نے مزید کہا کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفریقینی بنانےکے لیے بند کیا جاتا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دھند میں ڈرائیورز اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیرضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، ڈرائیورز دھند میں اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔

عام انتخابات: ایم کیو ایم کا کراچی سے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

مشورے دیے گئے کہ بچے کی پرورش کے لیے نوکرانی رکھو، ریما خان