پاکستان

راولپنڈی: اغوا اور زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کا پردہ فاش

بائیو میٹرک کے ذریعے خاتون کی اصلیت شناخت سامنے آئی، عدالت نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں خاتون کے اغوا اور زیادتی کے جھوٹے مقدمے کا پردہ فاش ہو گیا اور عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز عدالت میں پیشی کے موقع پر الزام عائد کرنے والی خاتون کی بائیو میٹرک تصدیق نہ ہو سکی اور مقدمہ درج کرانے والی خاتون بلیک میلنگ گروہ کی سرغنہ نکلی۔

خاتون نے 15 نومبر 2023 کو لاہور کے 62سالہ شہری کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا اور بعدازاں اس میں زیادتی کی دفعہ شامل کرائی گئی تھی۔

اطلات کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ کرنے والی خاتون نے 70لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

جب مغویہ کو بازیاب کرایا گیا تو تفتیشی افسر نے اس کا 164 کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا لیکن آج سماعت کے موقع پر اس جھوٹے مقدمے کا پردہ فاش ہو گیا۔

سماعت کے موقع پر جب خاتون کا بائیو میٹرک کرایا گیا تو خاتون کا نام فاریہ گُل کے بجائے نائلہ قیصر نکلا اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی یہ نائلہ نامی خاتون اغوا اور جنسی زیادتی کے 11 جھوٹے مقدمات درج کرا چکی ہے۔

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیے گئے لاہور کے 62سالہ شہری عبدالمجید کی ایک ماہ بعد ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت نے نائلہ کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

متوقع پی ٹی آئی امیدوار کے لاپتا ہونے کے معاملے پر وزارت دفاع، داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹریز عدالت طلب

’کئی بھارتی کرکٹرز شراب نوشی کرتے ہیں‘، سابق کرکٹر کا کھلاڑیوں پر الزام