حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل خارج
جسٹس احمد ندیم ارشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ندیم شیروانی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔