لائف اسٹائل

فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کو فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان

میگا کاسٹ پر مبنی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کرداروں کو جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
Welcome

فلم ساز ابو علیحہ کی آنے والی میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم کی کہانی ابو علیحہ نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہے جب کہ وہ فلم کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کا نام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیمی دروازے ٹکسالی پر رکھا گیا ہے اور فلم کو وہیں فلمایا گیا ہے۔

فلم میں سماجی مسائل کو دکھایا گیا ہے اور جاری کیے گئے ٹیزر سے اس کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں تقریبا تمام کاسٹ کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جب کہ ٹیزر میں پس منظر میں ریپر ایو بی کا گانا سنائی دیتا ہے۔

ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے فلم کی ٹیم نے اسے آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔

اپنی مرضی سے ’سنگل‘ نہیں ہوں، اداکارہ میرا

پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز

گلوکار استاد راشد خان 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے