پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں خارج
ایپلٹ ٹربیونل نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلی پنجاب، ان کی اہلیہ اور صاحبزادے کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور صاحبزادے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلیں خارج کردی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹربیونل کے جج نے پنجاب کے چاروں حلقوں سے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹربیونل نے اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔