دنیا

’تائیوان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے‘، چین کی امریکا کو تنبیہ

چینی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن، تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرے۔

چین نے تائیوان پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو خود مختار جزیرے میں فوجی امداد کی فراہمی بند کر نے کی تنبیہ دے دی ہے جہاں چند روز میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کی سرزمین کا حصہ ہے اور وہ ایک دن اس پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تائیوان میں ہونے والے عام انتخابات پر بیجنگ اور امریکا کے پالیسی سازوں نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے کیونکہ اس کے نتائج تائیوان کے چین کے ساتھ تعلقات کو مستقبل میں متاثر کریں گے۔

چینی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق پیر اور منگل کو پینٹاگون میں اس سال کے پہلے دفاعی مذاکرات میں چینی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کرے۔

کیوبا: پیٹرول کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ

رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان کو این اے 236 سے الیکشن لڑنے کی اجازت

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا