پاکستان

پاسپورٹس سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے واٹس ایپ نمبر کا اجرا

پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے واٹس اپ نمبر 0336 8566685 پر پاسپورٹ ٹوکن رسید بھیج کر شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

پاسپورٹس سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے واٹس ایپ نمبر کا اجرا کردیا گیا۔

واٹس ایپ نمبر اجرا کا مقصد پاسپورٹس حاصل کرنے کے خواہاں شہریوں کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کی پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کی سامنے آنے والی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ ملک بھر میں پاسپورٹس کی فراہمی بغیر کسی تاخیر کے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کا اجرا معمول کے مطابق جاری ہے تاہم عوام کو اگر پاسپورٹ کے اجرا یا تجدید کے سلسلے میں مشکلات ہیں تو وہ فون نمبر 0519107072 اور 0519107072 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں یا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے واٹس اپ نمبر 0336 8566685 پر پاسپورٹ ٹوکن رسید بھیج کر شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔

گلوکار استاد راشد خان 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بابر اعظم کی تنزلی، آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

کندھ کوٹ: ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، دم گھٹنے سے 4 ملازمین جاں بحق