پاکستان

کندھ کوٹ: ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج، دم گھٹنے سے 4 ملازمین جاں بحق

شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلینڈر جلا کر سو رہے تھے، لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی، پولیس

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں گیس بھرنے سے 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شدید سردی کے باعث رات کے وقت ملازمین گیس سلینڈر جلا کر سو رہے تھے۔

سلینڈر سے لیکیج کے باعث کمروں میں گیس بھر گئی اور چاروں ملازمین دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، سب اسسٹنٹ عبدالرؤف اور ملازم ماجد شامل ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

تعلقات کی افواہوں کے درمیان ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے گانے کی ریلیز کا اعلان

2023 کے دوران اسپین پہنچنے کی کوشش میں 6 ہزار سے زائد افراد لاپتا’