پاکستان

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز سروس کی مزید 30 بسیں آج سے چلیں گی

شہریوں کے لیے مزید 30 بسیں پیپلز بس سروس کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوئی۔

کراچی کے شہری جو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سفری مشکلات کا شکار رہتے ہیں، ان کے لیے خوش خبری ہے کہ پیپلز بس سروس کے بیڑے میں مزید 30 بسیں شامل کرلی گئی ہیں جو آج سے شہر قائد کی سڑکوں پر چلیں گی۔

مزار قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھجسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔

پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے علاوہ میئرکراچی مرتضی وہاب، وزیر اطلاعات احمد شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں بسوں کا اضافہ ہونا خوش آئند ہے، گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے۔

اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل پر اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے موجودہ بیڑے میں 30 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل کی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں 50 الیکٹرک بسیں بھی آپریشنل کی جائیں گی۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

فرانس: 34 سالہ وزیر تعلیم ملک کے کم عمرترین اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم نامزد

ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے پر خود کو تھپڑ مارے، انوشے اشرف

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا