دنیا

2023 کے دوران اسپین پہنچنے کی کوشش میں 6 ہزار سے زائد افراد لاپتا’

شہریوں کے ہلاک یا لاپتا ہونے کے دل دہلانے والے اعداد و شمار گزشتہ سال سے تقریباً 3 گنا ہیں جب 2022 میں 2ہزار 390 لاپتا یا ہلاک ہوگئے تھے۔

2023 میں سمندر کے راستے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کم از کم 6ہزار 618 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنے ایک بیان میں ان خوفناک اعداد و شمار کا انکشاف کیا ہے۔

گروپ کی کوآرڈینیٹر نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ یہ ’شرمناک‘ اعداد و شمار گزشتہ سال میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تقریباً تین گنا زیاد ہیں جب کہ 2022 میں 2ہزار 390 لاپتا یا ہلاک ہوگئے تھے۔

تارکین وطن کے خاندانوں، سرکاری ریسکیو حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو مرتب کرنے والی تنظیم کے مطابق ان افراد میں مجموعی طور پر 384 بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال مہاجرین کی اموات اور لاپتا ہونے میں اضافے کی وجہ امدادی کارکنوں کے لیے وسائل کی کمی کو قرار دیا گیا ہے، ان مرنے والوں میں تقریباً نصف تعداد ان تارکین وطن شامل تھی جو سینیگال سے اسپین روانہ ہوئے تھے۔

وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اسپین میں غیر قانونی طور پر پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہو کر 56ہزار 852 تک پہنچ گئی۔

یہ تعداد 2018 کے بعد سب سے زیادہ تعداد تھی جب 64 ہزار 298 تارکین وطن ملک میں داخل ہوئے تھے۔

فرانس: 34 سالہ وزیر تعلیم ملک کے کم عمرترین اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم نامزد

ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے پر خود کو تھپڑ مارے، انوشے اشرف

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا