کھیل

اسپنر سفیان مقیم بائیں گھٹنے کا آپریشن ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

سرجری سے قبل سفیان نے ٹرینرز اور میڈیکل پینل کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین ہفتوں کی پری ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔

پاکستان اے کے لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم بائیں گھٹنے کا آپریشن ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپنر سفیان مقیم کا 8 جنوری کی شام لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کیا، سرجن تین دن بعد ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے۔

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سرجن کی ہدایت کے مطابق بحالی کا پلان بنائے گی

سرجری سے قبل سفیان نے ٹرینرز اور میڈیکل پینل کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین ہفتوں کی پری ری ہیب میں حصہ لیا تھا۔

24 سالہ سفیان نے گزشتہ سال چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ ایشیئن گیمز پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

بھارتی صدر نے کرکٹر محمد شامی کو ارجن ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں آج بھی پریکٹس سیشن

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا