پاکستان

لکی مروت: نامعلوم افراد کی گھر میں گُھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

قتل ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں، تحقیقات شروع کردی ہیں، واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، پولیس

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، واقعے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

بیٹے اور بہو کو گھر میں خوش آمدید کہنے کے طریقے پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا

فرانس: 34 سالہ وزیر تعلیم ملک کے کم عمرترین اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم نامزد