پاکستان

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز

نواز شریف، بانی پی ٹی آئی، شہباز شریف، مریم نواز، پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد، منظور کیے جانے کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات کےلیے جمع کرائے گئے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے سنائے جانے کا آخری روز ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے کاغذات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے جن میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنایا جائے گا، اس کے علاوہ نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

آج ہی شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 اور مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الہی کے چار صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے آج سنائے جائیں گے۔

آج ہی مونس الہٰی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا ۔

پاکستانی شوٹرز نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں ایک اور میڈل جیت لیا

فرانس: 34 سالہ وزیر تعلیم ملک کے کم عمرترین اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم نامزد

ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے پر خود کو تھپڑ مارے، انوشے اشرف