پاکستان

اسلام آباد: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کا ٹکٹوں کی ’غیرمنصفانہ تقسیم‘ پر احتجاج

مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر انداز کر کے پارٹی نے نئے چہروں کو ٹکٹ دیے، مظاہرین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے درجنوں رہنما اور کارکن اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں تحریک انصاف کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے 8 فروری کے الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

مظاہرین نے پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر انداز کر کے پارٹی نے نئے چہروں کو ٹکٹ دیے۔

کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

یشما گل کو سردیوں میں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

نئی دہلی، ریاض کے درمیان حج معاہدے پر دستخط کے بعد بھارتی وزیر کا دورہ مدینہ