پاکستان

’پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا، 2 ارب روپے مختص کردیے گئے‘

فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے جس کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے، حکومت پاکستان نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جب کہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

عمر سیف نے کہا کہ گز شتہ 4 برس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت چار ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی بہتری کے لیے منفرد اقدامات جاری ہیں۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید