لاہور ہائیکورٹ: ایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے 3 رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کی عدم دستیابی پر نیا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔