لائف اسٹائل

ماہرہ خان نے ویل چیئر پر بیٹھنے اور بیساکھی کے ساتھ چلنے کی وضاحت کردی

ماہرہ خان کو گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں ویل چیئر اور بیساکھی کی مدد سے تقاریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک فیشن شوٹ کروایا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

کلاتھنگ برانڈ کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کے دوران ہی ماہرہ خان نے ماضی میں ویل چیئر پر بیٹھ کر تقریب میں آنے اور بیساکھی کے ساتھ پارٹی میں شرکت کرنے کے معاملے کی بھی وضاحت کردی۔

ماہرہ خان نے فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھیں اور ان کے پاؤں کو تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں رسیں اور ان کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

انہوں نے لکھا کہ زخمی پاؤں کے دوران فوٹوشوٹ کروانا تکلیف دہ تھا لیکن ٹیم نے ان کے ساتھ تعاون کیا، جس بدولت وہ فوٹوشوٹ سب سے بہتر ہوا۔

اداکارہ نے لکھا کہ پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں اتنی تکلیف تھی کہ وہ آرام سے پاؤں کو ایک سے دوسری جگہ بھی نہیں لے جا سکتی تھیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ ٹیم نے انتہائی محبت کے ساتھ کام کیا۔

اگرچہ ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگی تھیں لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیسے، کب اور کہاں چوٹ لگی تھی۔

ماہرہ خان کو گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں سعودی عرب میں ہونے والی فلم فیسٹیول ریڈ سی کی تقریب میں ویل چیئر پر بیٹھ کر شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جب کہ اس سے قبل ان کی ایک پارٹی میں بیساکھی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان کو ویل چیئر پر بیٹھا دیکھ کر پہلے ہی اندازے لگائے جا رہے تھے کہ انہیں پاؤں میں چوٹ لگی ہوگی اور اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔

ماہرہ خان نے جس فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، اس میں انہوں نے 1980 کی مقبول بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ پروین بابی کا روپ دھارا اور اس دور جیسے بھڑکیلے کپڑے پہنے۔

اداکارہ نے فوٹوشوٹ کا پروین بابی کے نام کیا اور ان کی تعریفیں بھی کیں اور بتایا کہ انہوں نے پہلی بار پروین بابی کا ایک میگزین کوور دیکھا تھا۔

پروین بابی بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ تھیں جو 2005 میں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ماہرہ خان کی بولڈ لباس میں فیسٹیول میں شرکت کی ویڈیو وائرل

ریڈ سی فلم فیسٹیول سعودیہ: ماہرہ خان اور ریتیک روشن کی تصاویر وائرل

ماہرہ خان کی یہ ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟