پاکستان

انوارالحق کاکڑ کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے، نگران وزیراعظم

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل تیز کرنے کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

مشیر ہوابازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے نگران وزیرِاعظم کو وزارت کے امور اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نگران وزیرِاعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ہوابازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

الیکشن سروے پر پابندی صرف انتخابی دن کی حد تک ہے، سرکاری وکیل کا عدالت میں بیان

لاہور: جعلسازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج