پشاور: رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی کے کاغذات منظور
جسٹس عتیق شاہ نے شہریار آفریدی جبکہ جسٹس شکیل احمد نے شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے، جسٹس عتیق شاہ نے شہریار آفریدی کی اپیل پر بھی سماعت کی جبکہ جسٹس شکیل احمد نے شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ آج الیکشن ٹریبونل نے پشاور کے حلقے این اے 32 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔