پاکستان

گندم کی 5 لاکھ سے زائد بوریاں غائب کرنے پر محکمہ خوراک کے 12 ملازمین برطرف

تحقیقات کے دوران کمرشل بینکوں سے قرض لے کرخریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

محکمہ خوراک کے 12 ملازمین کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تحقیقات کے دوران کمرشل بینکوں سے قرض لے کرخریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

100 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر غلام علی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

25 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر علی نواز میمن کو بھی فارغ کردیا گیا۔

علاوہ زایں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ انسپکٹر قمر الدین میمن کو بھی برطرف کردیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

پنجاب میں 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

ایکواڈور: منشیات گینگ کا سرغنہ جیل سے فرار، ملک میں ایمرجنسی نافذ