پاکستان

لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

دو وجوہات پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کیے گئے، ان کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں اور وہ سزا یافتہ ہیں، آر او

لاہور ہائی کورٹ کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے ریٹرننگ افسر سے دریافت کیا کہ یہ کاغذات کس بنیاد پر مسترد کیے گئے؟

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ دو وجوہات ہیں جس کی بنیاد پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے۔

ریٹرننگ افسر نے مزید کہا کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مقدمے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے۔122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

9 مئی کیس: اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

افغانستان سے دنیا بھر میں ہیروئن برآمد کی جاتی ہے، ڈی جی اے این ایف

’لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال ماہانہ 6 لاکھ 74 ہزار روپے تنخواہ لیتے ہیں‘