پاکستان

عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے، جاوید لطیف

3 دن پہلےجیل سے بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی سےپہلے بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، وہ سب کےسامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلےجیل سے بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیں، کیا الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے کی عالمی سازش میں مہرے کام آئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کے فیصلے سے ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آسکتے، لیکن ریفرنس سےایسی مثال قائم کر سکتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے، ہم لوگوں نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا تھا، دو چار شیشے ٹوٹنے کو حملہ کہتے ہیں تو اس پر مقدمہ اور سزا بھی ہوئی۔

جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کی دیوار پرکپڑے لٹکے، کسی نےتوہین عدالت کا مقدمہ کیا؟ اداروں کو دھمکانے والے پر آج تک کیا کسی نے بات کی، کیا قطری خط کی طرح سائفر کیس کو اچھالا گیا؟

9 مئی کیس: اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

شیر افضل مروت کا خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے طریقہ کار پر اعتراض

صحت سے متعلق عالمی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، مرتضیٰ سولنگی