پاکستان

صحت سے متعلق عالمی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، مرتضیٰ سولنگی

کورونا کے بعد صحت کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، ڈاکٹر ندیم جان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق عالمی کانفرنس منعقدکی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں مرتضی سولنگی نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ساتھ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ کورونا کے بعد صحت کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سمٹ کا ایجنڈا صحت کے مسائل کا مستقل بنیادوں پرحل ہے، تمام ممالک میں سہولتیں ہوں تاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک میں سہولتیں ہوں تاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکیں، وائرس کی کوئی حد نہیں ہوتی، وہ کسی بھی ملک میں ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وبائی مرض کےمقابلے کے لیے وسائل کا ہونا ضروری ہے۔

ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور

عمر ڈار پولیس حراست میں ہیں، سرکاری وکیل کا لاہور ہائیکورٹ میں بیان

نیب اجلاس: نواز شریف، اہلخانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس سمیت 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری