پاکستان

باجوڑ دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی

باجوڑ دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئ، دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 27 ہیں۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہوگئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ شب ایل آر ایچ ہسپتال میں دوران علاج مزید 2 سپاہی، ولی ولد نور اللہ سکنہ غاخی ماموند اور عمران خان سکنہ اسلام ڈھیرئی چل بسے جس کے بعد پولیس شہدا کی کُل تعداد 7 ہوگئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ ہسپتال میں 9 زخمی تاحال زیر علاج ہیں جن میں سے 3 اب بھی بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر کونوٹس جاری

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

رام مندر کےافتتاح کے موقع پر بی جے پی بم دھماکا کرے گی، بھارتی رکن اسمبلی