دنیا

رام مندر کےافتتاح کے موقع پر بی جے پی بم دھماکا کرے گی، بھارتی رکن اسمبلی

مودی سرکار اس حملے کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے، ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا، اجے یادیو

انتخابات میں جیت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا، رہنما جنتا دل پارٹی اجے یادیو کا دعویٰ ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر مودی سرکار بم دھماکا کرے گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اجے یادیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرائے گی، مودی سرکار اس حملے کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے۔

اجے یادیو کے مطابق ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناؤ شدت اختیار کر جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ 22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح پر نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر دھماکا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی 2 افراد نے یوگی ادتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید