پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

خدمت مرکز کے دورے کے دوران شہریوں نے کار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کے حوالے سے محسن نقوی کو شکایات کیں جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں واقع خدمت مرکز کے دورے کے دوران شہریوں نے کار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو شکایات کیں۔

شکایات پرفوری نوٹس لیتے ہوئے محسن نقوی نے آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے 8 سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے آئی جی پنجاب کو اس ضمن میں فوری ہدایات دیں۔

بہاولپور: مسافر بس خشک نہر میں جا گری، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے’بجلی بجلی’ پر ڈانس ویڈیو وائرل

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید