سردی کی شدیدی لہر کے باعث پنجاب کے تمام اسکولز کو صبح 9:30 بجے کھولنے کا فیصلہ
طلبہ یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم کپڑے، جیکٹس پہن سکتے ہیں، اس فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث تمام اسکولز کے اوقات کار 10 سے 22 جنوری تک صبح 9:30 بجے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اس میں بتایا گیا ہے کہ 10 جنوری سے اسکولوں میں کلاسز 9:30 بجے سے شروع ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 22 جنوری تک وقت تبدیل رہے گا جبکہ 23 جنوری سے نارمل اوقات کار ہوجائیں گے، طلبہ یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم کپڑے، جیکٹس پہن سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔