پاکستان

الیکشن کمیشن جانبدار ہے، جیل جا کر بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کر رہا ہے، لطیف کھوسہ

یقین ہے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملے گا، سپریم کورٹ، چیف جسٹس کا کام آئین پر عملدر آمد یقینی بنانا ہے، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتہائی جانبدار ہے، الیکشن کمیشن جیل جاکر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، چیف جسٹس کا کام آئین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جیل جاکر بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائدکررہےہیں، الیکشن کمیشن انتہائی جانبدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور آئی جی نےمذاق کیا، 700 صفحات کےکتابچےدے دیے، کہا گیا کوئی شکایت نہیں، اس سے بڑا کیا مذاق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی کو اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے کیا کھویا، کیا پایا؟

عینا آصف کو پہلی بار کام کیسے ملا؟

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل