پاکستان

لاہور: تعطیلات کے باوجود کھلنے والے نجی اسکولز کی متعدد برانچیں سیل

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے کارروائی کی۔

لاہور کی انتظامیہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود کھلنے والے نجی اسکولز کی متعدد برانچوں کو سیل کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے کارروائی کی۔

ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران شہر کے نجی اسکولز کی متعدد برانچز کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو حکومتِ پنجاب نے سخت سردی اور دھند کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دی تھیں۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

بنگلا دیش عام انتخابات: شکیب الحسن کی مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل