پاکستان

کراچی: فلائی اوورز کے نیچے قائم اسپورٹس کمپلیکس نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئے

شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے لیے بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس چند ماہ میں ہی تباہ ہوکر بند ہوگئے۔

کراچی میں فلائی اوورز کے نیچے شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے لیے بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس چند ماہ میں ہی تباہ ہوکر بند ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سخی حسن اور ناگن چورنگی کے فلائی اوورز کے نیچے قائم اسپورٹس کمپلیکس نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ اور کمائی کا ذریعہ بن گئے۔

فلائی اوورز کے نیچے اسپورٹس کمپلیکس کی صرف تختیاں باقی رہ گئی ہیں، 4 ماہ قبل میئر کراچی کے ہاتھوں افتتاح ہونے والا سخی حسن اسپورٹس ایرینا بھی اجڑ گیا۔

نشے کے عادی افراد نے اسپورٹس کمپلیکس کی جالیاں کاٹ کاٹ کر بیچنے کا دھندہ بنالیا، ناگن چورنگی پل کے نیچے کرکٹ اسپورٹس کمپلیکس کا حال بھی قابل افسوس ہے۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

بنگلا دیش: پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں مسلمان روہنگیا بے گھر