پاکستان

بلوچستان: مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری

صوبے سے پولیو کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے سمیت حفاظتی ٹیکے لگوائیں، سیکریٹری صحت

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باوجود انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی، زیارت، پشین اور کان مہترزئی میں برفباری ہورہی ہے، پولیو ورکرز برفباری میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

سیکریٹری صحت عبداللہ نورزئی کا کہنا ہے کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے سمیت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

’ادھر آئیں، میں آپ کو کیچ پکڑنا سکھاؤں‘، مداح کی حسن علی پر تنقید، ویڈیو وائرل

بنگلا دیش: پناہ گزین کیمپ میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں مسلمان روہنگیا بے گھر