لاہور: این اے 129 سے حماد اظہر کے والد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
ایپلیٹ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کر لی۔
لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کی، ایپلیٹ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی۔
واضح رہے کہ میاں اظہر نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور میں چیلنج کیا تھا۔
یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، گزشتہ روز ایپلیٹ ٹریبیونل نے سابق وفاقی وزیر کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔