پاکستان

لاہور: عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

عباد فاروق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام پر گاڑی کو چھپایا، وکیل اعتراض کنندہ کا مؤقف

ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقے پی پی 150 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عباد فاروق کی اپیل مسترد کردی۔

وکیل اعتراض کنندہ نے بتایا کہ عباد فاروق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام پر گاڑی کو چھپایا۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عباد فاروق کی اپیل مسترد کر دی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے قصور کے حلقے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد کیے۔

اسلام آباد:دوہری شہریت پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

ساہیوال: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

بنگلہ دیش عام انتخابات: کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن بھاری اکثریت سے کامیاب