پاکستان

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن اپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔
|

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن اپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار ظفر علی شاہ جبکہ الیکشن کمیشن سے وکیل ثمن مامون عدالت پیش ہوئے۔

اپلیٹ ٹریبونل جج نے استفسار کیا کہ بقایاجات آپ نے جمع کرادئے؟ جس پر ظفر علی شاہ نے بتایا کہ جی تمام اعتراضات دور کردئیے گئے۔

جج نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بقایاجات جمع اور اعتراضات دور کرنے کے بعد آپ کو کوئی اور اعتراض ہے؟

وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں مزید کوئی اعتراض نہیں۔

ریٹرننگ افسر نے تین اعتراضات کی بنیاد پر ظفر علی شاہ کے کاغذات دو حلقوں سے مسترد کردئیے تھے۔

باجوڑ: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار جاں بحق، 27 زخمی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری جاری

غزہ میں جاری کشیدگی، امریکی وزیرخارجہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات