پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری جاری

بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کان مہترزئی، مسلم باغ سیکشن پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کوئٹہ سمیت مستونگ، قلات اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جوکہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، مسلم باغ، کان مہترزئی اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری ہوئی۔

بارش اور برفباری سے کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کان مہترزئی، مسلم باغ سیکشن پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا۔

بھٹو پھانسی ریفرنس: ’سپریم کورٹ قصور وار ہے یا اس وقت کا مارشل لا ایڈمنسٹریٹر؟ چیف جسٹس

قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

غزہ میں جاری کشیدگی، امریکی وزیرخارجہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات