کھیل

قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

5 برس کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اُس پر فخر ہے، گرانٹ بریڈبرن

ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھانے والے گرانٹ بریڈ برن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کے اختتام کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 5 برس کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اُس پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی سابقہ مینجمنٹ نے گرانٹ بریڈ برن کو مئی میں 2 برس کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

بھٹو پھانسی ریفرنس: ’سپریم کورٹ قصور وار ہے یا اس وقت کا مارشل لا ایڈمنسٹریٹر؟ چیف جسٹس

ابرار کی انجری کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، غفلت برتنے کا انکشاف

اسرائیل کی غزہ میں بمباری کا 93واں روز: مزید 8 فلسطینی شہید