پاکستان

ہیومن رائٹس کونسل کا انٹرنیٹ، سوشل میڈیا سروسز کی معطلی پر اظہارِ مذمت

انٹرنیٹ میں رکاوٹ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انتخابات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو آزادیِ اظہار کا حق دیا جانا چاہیے، ہیومن رائٹس کونسل

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی معطلی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

’ایکس‘ پر پوسٹ میں ہیومن رائٹس کونسل نے انٹرنیٹ میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انتخابات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی اظہار کا بنیادی حق دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کونسل نے یاد دہانی کروائی کہ بنیادی حقوق کی فراہمی حکومتِ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی سمیت جو بھی جماعت حکومت بنائے گی اسے اقتدار منتقل کردیں گے، نگران وزیر اعظم

فری لانسرز اب اپنی رقوم ’پے پال‘ کے ذریعے وصول کر سکیں گے، نگران وزیر آئی ٹی

بنگلا دیشی انتخابات میں وزیراعظم حسینہ واجد دو تہائی اکثریت سے کامیاب