پاکستان

عام انتخابات میں ہمیں ایم کیو ایم کہیں نظر نہیں آرہی، ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو شدید نقصان پہنچا ہے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 15 سیٹیں ملنے کی امید ہے، ررہنما پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ دیہی اور شہری سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی جبکہ ایم کیوایم ہمیں کہیں نظر نہیں آرہی۔

اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مثبت سیاست سے ایم کیو ایم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی ہوئی ہے اور انفرااسٹرکچر بہتر ہوا ہے جبکہ عوام کی خدمت کی وجہ سے ہی کراچی کا میئر جیالا ہے۔

ناصرحسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دیہی اور شہری سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی، کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 15 سیٹیں ملنے کی امید ہے اور ایم کیو ایم ہمیں کہیں نظر نہیں آرہی۔