پاکستان

افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر مولانا فضل الرحمٰن کابل روانہ

دورہ کابل کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال، افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی، سربراہ جے یو آئی (ف)

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن دورہ افغانستان کے لیے کابل روانہ ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ ہوگئے ہیں، وہ افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج کابل پہنچیں گے۔

روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ دورہ کابل کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں دورہ افغانستان کے لیے حکومتِ پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہاں اس بات کا امکان ہے، ہم اپنے تعلقات کو خیر سگالی کے لیے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی خبر پر مرتضیٰ سولنگی کا رد عمل

پاکستان سپر لیگ 9 کا شیڈول تیار، ایونٹ میں 34 سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے

بلاک بسٹر ڈراما ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکا تھا، فواد خان کا تقریباً 10 سال بعد انکشاف