پاکستان

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان عہدے سے مستعفی

عمر حمید خان نے کسی کے دباؤ پر نہیں بلکہ خرابیِ صحت کی بنا پر استعفیٰ دیا، چیف الیکشن کمشنر نے تاحال اُن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، ذرائع
|

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ’خرابی صحت کی بنا پر‘ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، صحت کی خرابی اُن کے استعفے کی وجہ بنی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور اب گھر میں زیرِ علاج ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال عمر حمید خان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ فراہم کرنے کے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیے

ابرار کی انجری کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، غفلت برتنے کا انکشاف

بھارت کا خلائی مشن سورج کے مدار میں پہنچ گیا