پاکستان

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

یہاں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف مواقع کی کمی ہے، صوبے کے لوگوں کے لیے مجھ سے جو ہوسکے گا کروں گا، کرکٹر

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کےنوجوانوں کےلیےکرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف مواقع کی کمی ہے، صوبے کے لوگوں کے لیے مجھ سے جو ہوسکے گا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جان اچکزئی سے بات کی ہے کہ میں یہاں ’احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی‘ قائم کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے ان کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ نوجوانوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم ہوسکے۔

اس موقع پر جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی‘ کے قیام کے لیے حکومتِ بلوچستان بلامعاوضہ زمین فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جان اچکزئی نے بتایا تھا کہ کرکٹر احمد شہزاد اتوار کو (آج) کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور مقامی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

کرم میں مسافر بس پر فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان سپر لیگ 9 کا شیڈول تیار، ایونٹ میں 34 سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے

حماس کے اہم کمانڈر فضائی حملے میں مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ