کھیل

پاکستان سپر لیگ 9 کا شیڈول تیار، ایونٹ میں 34 سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے

پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے لاہور سے ہوگا اور اختتام 17 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ایونٹ میں 34 میچز ہوں گے، پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اس کےعلاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی جائے گی، ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 9 کے 3 میچز راولپنڈی، 2 میچ لاہور اور 11 میچ کراچی میں ہوں گے، اس کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی 12 فروری سے آمد متوقع ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ میچ، شان مسعود نے بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی