پاکستان

این اے 129 سے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار، حماد اظہر انتخابی دوڑ سے باہر

ایپلیٹ ٹریبیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 129 سے ریٹرنگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
|

لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، ایپلیٹ ٹریبیونل نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل مسترد کر دی۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج چھٹی کے روز بھی جاری ہے جس کے دوران ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور نے سابق وفاقی وزیر کی اپیل پر سماعت کی اور ریٹرنگ افسر کا حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی رہنما کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

حماد اظہر نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ ایپلیٹ ٹریبیونل نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے حلقہ این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی ہے۔

بلاک بسٹر ڈراما ’ہمسفر‘ کو 2 بار منع کرچکا تھا، فواد خان کا تقریباً 10 سال بعد انکشاف

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج