پاکستان

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

11 جنوری تک ڈی آر اوز کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں، 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجاویز پر فیصلہ دیں گے، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی حلقے کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کی جا چکی ہیں، 11 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجاویز پر فیصلہ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مزید پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

ایک بار پھر ہانیہ عامر کے تعلقات کی خبریں وائرل

غزہ: خان یونس میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، 22 فلسطینی جاں بحق