پاکستان

سندھ: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان سمیت 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اپیل منظور

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، اواب علوی، عطا اللہ اور فہیم خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے کراچی الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان، صدر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی سمیت 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظور کرلی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور اسی حلقے سے اواب علوی کی اپیل منظور کی۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے پی ٹی آئی امیدوار عطا اللہ اور این اے 234 سے پی ٹی آئی امیدوار فہیم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے ہیں۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چاہتا ہوں میرے سارے گانے دیشا پٹانی پر فلمائے جائیں، شیراز اپل

بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل پرتشدد واقعات، ٹرین اور پولنگ بوتھ نذر آتش

پیشاب کی رنگت عام طور پر پیلی کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے راز جان لیا